ترکی میں شامی مہاجرین کی تعداد ایک لاکھ 30ہزار

انقرہ ، 22 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ترکی نے کہا ہے کہ اسلامک اسٹیٹ کی جانب سے شامی کرد باشندوں کے خلاف بپا کردہ جنگ کے سبب کرد مہاجرین کا سیلاب ترکی کی سرحدوں کی طرف رواں ہے۔ اطلاعات کے مطابق اب تک ایک لاکھ تیس ہزار شامی کُرد ترکی میں داخل ہوچکے ہیں۔ ترکی نے کئی روز تک ان مہاجرین کو اپنی سرحدوں میں داخل ہونے سے روکے رکھا لیکن شامی علاقے عین العرب کی صورتحال سنگین ہونے کے بعد گزشتہ جمعہ کو ترکی نے اپنی سرحدیں کھول دی تھیں۔