ترکی میں بارات پر حملہ ، 3 ہلاک

انقرہ ۔ یکم ؍ جون (سیاست ڈاٹ کام) ترکی ذرائع ابلاغ کے بموجب 3حملہ آوروں نے سڑک سے جانے والی ایک بارات پر اندھادھند فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں ایک جوڑا ہلاک ہوگیا اور دیگر 3 مہمان بشمول ایک بچہ بھی ہلاک ہوئے۔ سرکاری خبر رساں ادارہ اناطولو نے اس کی خبر دی ہے۔