ترکی میونسپلٹی میں باحجاب میئر کی شاندار واپسی

انقرہ ۔ یکم اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ترکی کے مقامی بلدیات انتخابات میں کامیاب مہم چلانے کے بعد اے کے پارٹی کے خاتون امیدوارہ فتحی عطلی کو شاندار فتح حاصل ہوئی ہے۔ اب وہ ترکی میونسپلٹی میں باحجات میئر کی حیثیت سے منتخب ہوئی ہیں۔ انہیں ملک کی تاریخ میں پہلی با حجاب خاتون ہونے کا اعزاز حاصل ہے ۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ 28 فروری 1997 ء کو سابق وزیراعظم کے دباؤ کے بعد انہیں اسی میونسپلٹی نے حجاب کرنے کی پاداش میں برطرف کردیا گیا تھا، آج وہ دوبارہ حجاب کے ساتھ ترکی میونسپلٹی میئر کا عہدہ سنبھال رہی ہیں۔ 10 سال تک سیول سرونٹ کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والی عطلی کو سال 2000 ء میں حجاب نہ کرنے کی ہدایت اور وارننگ کو نظرانداز کرنے پر برطرف کردیا گیا تھا۔ انہوں نے عدالت میں بھی اپیل دائر کی تھی لیکن عدالت میں بھی انہیں انصاف نہیں ملا تھا۔ اب تازہ انتخابات کے بعد انہیں پورے اعزاز کے ساتھ میئر بنایا گیا ہے۔