ترکی ، دولت اسلامیہ اور بشارالاسد حکومت کا یکساں مخالف

انقرہ 10 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم ترکی احمد داوت اوگلو نے آج پرزور انداز میں کہاکہ ترکی دولت اسلامیہ کے عسکریت پسندوں کا اُسی طرح مخالف ہے جس طرح کہ صدر شام بشارالاسد کی حکومت کا ہے۔ انقرہ نے پرزور انداز میں بشارالاسد حکومت کی مخالفت کی تھی جبکہ گزشتہ 3 سال 6 ماہ سے شام میں خانہ جنگی جاری ہے۔ تاہم دولت اسلامیہ کے انتہا پسندوں کی حکومت کے خلاف جنگ پر بھی تنقید کی ہے۔ وزیراعظم ترکی نے کہاکہ ترکی دولت اسلامیہ اور بشارالاسد حکومت کا یکساں طور پر مخالف ہے۔ دونوں اُن واقعات اور سانحوں کے ذمہ دار ہیں۔