حیدرآباد 31جنوری ( سیاست نیوز ) آندھراپردیش کے تروملا کے یاتری کامپلکس سے اغوا کردہ پانچ سالہ لڑکی نویا شری تلنگانہ کے ضلع محبوب نگر میں پائی گئی ۔ پولیس کے مطابق اس لڑکی کا دو دن پہلے نامعلوم افراد نے اس وقت اغوا کرلیاتھاجب وہ اپنے والدین کے ساتھ سورہی تھی ۔ پولیس نے کہا کہ ملزم بالا سوامی بذریعہ ٹرین لڑکی کو محبوب نگر لے گیا تاہم بعد ازاں جب وہ بس میں لڑکی کو کلواکرتی لے جارہا تھا تو لڑکی نے رونا شروع کردیا جس پر بس مسافرین کو شبہ ہوا جنہوں نے اس لڑکی کے والدین کے بارے میں بالا سوامی سے سوال کیا لڑکی نے بتایا کہ اس کا تعلق ضلع اننت پور سے ہے ۔ مسافروں نے بالا سوامی کو پولیس کے حوالہ کردیا ۔