طوفان گنج۔2اپریل ( سیاست ڈاٹ کام) ترنمول کانگریس کی صدر ممتا بنرجی نے آج اعتماد ظاہر کیا کہ ان کی پارٹی پہلے ہی اکثریت حاصل کرچکی ہے ۔ انہوں نے مرکزی فورسیس پر الزام عائد کیا کہ وہ رائے دہندوں سے بدسلوکی کررہے ہیں ۔ رائے دہی کے پانچ مرحلے مکمل ہوچکے ہیں اور ترنمول کانگریس کو پہلے ہی قطعی اکثریت حاصل ہوچکی ہے ۔ ممتابنرجی چیف منسٹر مغربی بنگال نے اس کا دعویٰ کیا ۔ممتابنرجی نے تیسرے دور کی رائے دہی کے بعد بھی دعویٰ کیا تھاکہ ان کی پارٹی کو مغربی بنگال انتخابات میں قطعی اکثریت حاصل ہوچکی ہے۔ انہوں نے کانگریس اور بائیں بازو کے اتحاد کے علاوہ بی جے پی کا بھی مذاق اڑاتے ہوئے کہا تھا کہ یہ مغربی بنگال میں اپنے قدم جم نہیں پائیں گے۔