کریم نگر ۔27جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) عہدیداران عوامی نمائندہ ہم آہنگی کے ساتھ کام کرنے پر ہی ترقی ممکن ہے ۔ ریاستی فینانس ‘ منصوبہ بندی ‘سیول سپلائی محکمہ کے وزیر ایٹالہ راجندر نے چہارشنبہ کی رات کلکٹریٹ میٹنگ ہال میں ضلع میں روبہ عمل ترقیاتی پروگرامس پر انہوں نے جائزہ اجلاس منعقد کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سرکاری بہبودی کاموں کیلئے پہلے ترجیح دیا جارہا ہے ۔ ایریگشن سکشن کو دوسرے نمبر پر ترجیح دی جارہی ہے ۔ ریاست میں زیادہ تر اراضیات کو سیراب کرنے کے مقصد سے حکومت کام کررہی ہے ۔ تلنگانہ میں 80%عوام دیہی علاقوں میں رہتے ہوئے زراعت سے منسلک شعبوں سے روزگار حاصل کررہے ہیں ۔ زرعی شعبے میں ترقی کیلئے اراضیات کو سیراب کیا جائے گا ۔ تیسری ترجیح روزگار کے شعبہ کو دی گئی ۔ گلف ممالک کو کریم نگر سے زیادہ تر لوگ جارہیہیں ان لوگوں کو ویزے و پاسپورٹ میں دھاندلیاں نہ ہو اقدامات کئے جئایں گے ۔ گلف میں موجود تلنگانہ عوام کی بہبودی کیلئے سعی کی جائے گی ۔ ان کو ہر طریقہ سے امداد بہم پہنچائی جائے گی ۔ دلتوں کو 3ایکڑ اراضی کی تقسیم کے پروگرام کو کریم نگر ضلع سے شروع کیا جائے گا ۔ منڈل کو ایک موضع کے حساب سے اس پروگرام کی عمل آوری کی جائے گی ۔ رکاری ترقیاتی و بہبودی اسکیمات کی عمل آوری میں جوابداری ہو ۔ ضلع میں کھاد ‘ تخم کی قلت نہیں ہے ۔ آئی کے پی مراکز کے ذریعہ دھان کی خریدی کی جائے گی ۔ آئی کے پی سنٹرس ضروری ہیں ۔ اس کی مضبوطی کیلئے سعی کی جائے گی ۔ ضلع میں اب تک کی فصل کے تحفط کیلئے اقدامات کئے جائیں گے ۔ کسانوں کو امدادکیلئے تمام اقدامات کئے جائیں گے ‘ بینکرس کو راضی کر کے ایک لاکھ روپئے تک کے قرضہ کی معافی کی جائے گی ۔ موجودہ سیزن کیفصل قرضہ جات دیئے جائیں گے ۔ مہاراشٹرا سے آرہے نقلی تخم کے انسداد کیلئے کارروائی کرنے جے ڈی اگریکلچر کو حکم دیا گیا ۔ اس جائزہ اجلاس میں زراعت‘ مارکیٹنگ ‘ سیول سپلائی آئی کے پی و دیگر اُمور پر بحث کی گئی ۔اس جائزہ اجلاس میںانچارج کلکٹر سرفراز احمد ‘ نظام آباد ایم پی کویتا ‘ رکن قانون ساز کونسل سنتوش کمار ‘ کریم نگر رکن اسمبلی گنگولا کملاکر ‘ کورٹلہ ایم ایل اے ودیا ساگر راؤ ‘ داماگنڈم ایم ایل اے ستیہ نارائن راؤ ‘ دھرم پوری ایم ایل اے کے ایشور ‘ جگتیال ایم ایل اے ٹی جیون ریڈی ‘ منتھنی ایم ایل اے پی مدھوکر‘ چپہ ڈنڈی ایم ایل اے بی شوبھا ‘ ضلعی عہدیداران و دیگر نے شرکت کی ۔