کاغذ نگر میں منعقدہ پروگرام سے خالد بیگ کا خطاب
کاغذ نگر۔/7نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کاغذ نگر مستقر کے مسلم میناریٹی فنکشن ہال میں5 نومبر کو آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس اسوسی ایشن ضلع کمرم بھیم آصف آباد اور تلنگانہ منڈل این آر آئی اسوسی ایشن کی جانب سے تعلیمی رہنمائی اور والدین کی اہمیت اور ہماری ذمہ داری سے متعلق لکچر کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر ہفتم جماعت تا دہم جماعت کے اولیاء طلباء و طالبات اور ٹیچرس کی کثیر تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر ضلع کمرم بھیم آصف آباد صدر آئیٹا ٹیچرس یونین نظیر احمد، ٹیچرس یونین خازن سراج خان، آئیٹا اسٹیٹ رکن کونسل عطاء الرحمن، جنرل سکریٹری محمد خلیل الدین، کاغذ نگر صدر شیخ سرور، حمایت علی، ٹرینڈ ٹیچرس یونین صدر مدبر الدین، غلام مصطفے، غوث خان، عبدالرزاق اور سرینواس بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ماہر نفسیات حیدرآباد جناب مرزا خالد بیگ نے کہا کہ تعلیمی رہنمائی ضروری ہے اور زندگی میں آگے بڑھنے کیلئے تعلیم یافتہ ہونا ضروری ہے تاکہ مستقبل میں تعلیم کے ذریعہ زندگی گذارنے میں آسانی ہو۔ انہوں نے کہا کہ والدین کی اہمیت سے متعلق اور ہماری ذمہ داری کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ بچوںکا سب سے پہلا استاد والدین کا گھر ہوتا ہے اور بچوں کو اپنے بچپن سے دسویں جماعت اور کالج کی زندگی اور خصوصاً لڑکیوں کو شادی بیاہ تک والدین کی خدمات انجام دینا چاہیئے تاکہ والدین کی اہمیت ہم کو سمجھ میں آئے اور والدین کی خدمت کرنے سے دنیا اور آخرت میں فائدہ ہی فائدہ ہوگا۔ اس لئے ہم کو والدین کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے ہماری ذمہ داری کا بھی خیال رکھنا چاہیئے۔ آئیٹا ضلع صدر نظیر احمد کے شکریہ پر لکچر کا اختتام عمل میں آیا۔