بچکنڈہ ۔ 2جنوری( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)گورنمنٹ اردو میڈیم ہائی اسکول مدنور میں سیاست ایس ایس سی کوئسچن بینک کی تقسیم عمل میں آئی ۔ ضلع نظام آباد کے مدنور و مہاراشٹرا باڈر کے قریب ‘کل ’’عابد علی خان ایجوکیشنل ٹرسٹ ‘‘ کے زیراہتمام تلگو سیکنڈ لینگویج ایس ایس سی کوئسچن بینک کی تقسیم عمل میں آئی ۔ مہمان خصوصی کے طور پر حلقہ جکل انچارج مولودی عبدالعلیم فاروقی ‘ جناب خواجہ معین الدین مدنور اسکول ہیڈ ماسٹر اشوک ‘ جناب حبیب یلاریڈی آئے ہوئے مہمانوں کا استقبال کیا ۔ اس موقع پر مولوی عبدالعلیم فاروقی طلباء و طالبات سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ کا پسماندہ علاقہ رہنے کے باوجود سیاست ایس ایس سی کوئسچن بینک تقسیم کئے گئے ۔ اتنی دور رہنے کے باوجود پانچ سالوں سے پورا مٹیریل فراہم کیا جارہا ہے ۔ طلبہ سخت محنت و جستجو سے تعلیم حاصل کریں۔ انہوں نے کہا کہ امتحان کیلئے دو ماہ 22دن باقی ہے ‘ خوب لگن سے پڑھ کر اپنے اساتذہ ‘ اسکول اور والدین کا نام روشن کریں۔ اس ترقی کے دور میں‘ معاشرہ میں‘ تعلیمی میدان میں آگے آنا ضروری ہے ۔قرآن کے حوالے سے ایک بات کہی کہ علم والا اور جاہل دونوں برابر ہو ہی نہیںسکتے ۔ طلباء و طالبات گفتگو کرتے ہوئے 500سے زائد نمبرات لانے پر 501 روپئے نقد دینے کا اعلان کیا ہے ۔ جناب خواجہ معین الدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جناب زاہد علی خان ایڈیٹر روزنامہ ’’سیاست‘‘ کے ہم ممنون ومشکور ہیں کہ پسماندہ طبقہ رہنے کے باوجود ان کتابوں کو یہاں پر فراہم کیا جارہا ہے ۔