ترقی کیلئے امن وامان کی برقراری ناگزیر

کریم نگر میں دعوت افطار، ڈی آئی جی اور کمشنر پولیس کا خطاب
کریم نگر۔/25جون، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سماج میں رہنے والے مختلف طبقات میں بھید بھاؤ نہیں ہوناچاہیئے، ہر ایک کو اپنے رسم و رواج کے ساتھ زندگی گذارنے کے لئے پرامن ماحول ہونے پر ہی ترقی ہوگی۔ کریم نگر رینج ڈی آئی جی سی روی ورما نے یہ بات کہی۔ وہ کریم نگر کمشنریٹ پولیس کے زیر اہتمام ہفتہ کی شام دعوت افطار سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جس مقام پر امن و امان ہوگا وہاں سرمایہ دار اپنا سرمایہ مشغول کرتے ہوئے صنعتوں کا قیام عمل میں لاتے ہیں جس سے روزگار کے مواقع پیدا ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام طقات مل جل کر رہتے ہوئے عید و تہوار کی خوشیاں بانٹ لینے پر پرسکون ماحول فراہم ہوتا ہے۔ پولیس کمشنر وی بی کملاسن ریڈی نے اپنے خطاب میں کہا کہ سماجی زندگی میں قومی ہم آہنگی یکجہتی امن کی برقراری ہر ایک کی ذمہ داری ہے، سبھی کو مل جل کر رہتے ہوئے ترقی کا حصہ دار بن جانا ہوگا۔ اس پروگرام میں تربیتی آئی پی ایس سگرام سنگھ جی پاٹل، اے سی پی جے راما راؤ، انسپکٹرس ٹی سرینواس راؤ، مہیش گوڑ، وجئے کمار، سرینواس ریڈی آر آئی گنگادھر کارپوریٹر عارف سماجی کارکن شیخ محمود مرتضیٰ جماعت اسلامی مقامی صدر خیر الدین سید ضمیر الدین مسلم بہبود کمیٹی ذمہ دار سید مستان وغیرہ شریک تھے۔ جناب خیر الدین نے پولیس عہدیداران کو قرآن مجید کا تحفہ پیش کیا۔