ترقی کو دیکھ کر ووٹ دینے عوام سے ٹی آر ایس امیدوار کی اپیل

یلاریڈی۔/9 اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یلاریڈی حلقہ کے تمام مواضعات کو تمام شعبوں میں ترقی ہوئی، یلاریڈ سابق رکن اسمبلی مسٹر رویندر ریڈی نے عوام کو ترقی دیکھ کر ووٹ دینے کی اپیل کی ۔ انہوں نے منڈل تاڑوائی کے مختلف مواضعات میں پارٹی کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کیا۔ اس موقع پر راجم پیٹ، تاڑوائی سے تعلق رکھنے والے 500 افراد نے ٹی آر ایس پارٹی میں شمولیت اختیار کی ان کاسابق رکن اسمبلی نے پارٹی میں استقبال کیا۔ اس موقع پر سائی ریڈی کرشنا مورتی، سابق ریاستی وزیر انجینلو، زیڈ پی ٹی سی ساوتری، منڈل پریشد صدر بسنتا، اے ایم سی چیرمین شیام راؤ ، کسان سمیتی صدر وینکٹ ریڈی، آتما کمیٹی چیرمین سائی ریڈی، قائدین میں مہیندر ریڈی، وینکٹ رام ریڈی، شنکر، کشٹا گوڑ، رگھوپتی ریڈی، سرینواس ریڈی، نرسمہا ریڈی، گوپال راؤ اور دوسرے موجود تھے۔