نئی دہلی ۔ 29 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) بجٹ 2016-17ء کو ترقی پسند بجٹ قرار دیتے ہوئے مرکزی وزیر اغذیہ رام ولاس پاسوان نے آج کہا کہ یہ غریبوں، کاشتکاروں اور نوجوانوں کے حق میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ زرعی شعبوں اور انفراسٹرکچر کے علاوہ دیہی ترقیات، تعلیمات اور سماجی شعبوں پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔ بجٹ میں وزارت اغذیہ کیلئے 1.40 لاکھ کروڑ روپئے گذشتہ سال کی طرح مختص کئے گئے ہیں۔ 1.34 لاکھ کروڑ روپئے غذائی اجناس پر رعایت کیلئے ہیں۔