بودھن ۔17اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) رکن پارلیمنٹ ضلع نظام آباد شریمتی کے کویتا کی جانب سے بودھن کے شہری علاقہ میں ترقیاتی کام انجام دینے گذشتہ ماہ اعلان کردہ 25لاکھ روپئے رقم کے استعمال کیلئے مجلس بلدیہ بودھن کے عہدیداران دنوں تخمینہ تجاویز تیار کرنے میں مصروف ہے ۔ ذرائع کے بموجب تمام پچیس لاکھ روپئے رقم شہری عوام کے پینے کے پانی کی ضرورتوں کی تکمیل پر استعمال کرنے تخمینہ تیار کیا جارہا ہے جس میں 50 ایچ پی طاقت کی ایک الکٹرک موٹر کے علاوہ 4 ایم ایل ڈی گنجائش کے ایک فلٹر پمپ کی مرمت کیلئے تین لاکھ 17لاکھ روپئے کے تخمینہ سے 1.5 کلومیٹر طویل پائپ لائن بچھانے کے کام انجام دیئے جائیں گے اور 50ایچ پی موٹر کی خریدی کیلئے پانچ لاکھ روپئے تخمینہ لگایا گیا ۔ تخمینہ تجاویز کی تیاری میں عملے کے افراد مصروف ہیں ۔ ایک یا دو دنوں میں یہ تجاویز رکن پارلیمنٹ ضلع نظام آباد شریمتی کویتا کے توسط سے حکومت کو روانہ کئے جائیں گے ۔