گلبرگہ میں فٹ پاتھ کے معائنہ کے بعد قمرالاسلام کا اظہار خیال
گلبرگہ : 3مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)وزیر میونسپل ایڈمنسٹریشن کرناٹک و ضلع انچارج وزیر الحاج قمر الاسلام نے گلبرگہ ڈیولوپمینٹ اتھارٹی اور ستی کارپوریشن گلبرگہ کی جانب سے شروع کردہ غیر تکنیکی سرکل اور پیدل راستہ کے تعمیری کام کا معائنہ کیا ۔ اس موقع پرانھوں نے مسٹر محمد اصغر چلبل صدر نشین گلبرگہ ڈیولوپمینٹ اتھارٹی اور مئیر گلبرگہ مسٹر بھیم ریڈی پاٹل کی اقدام کی ستائش کی ۔ ان دونوںکو الحاج قمر الاسلام نے تیقن دیا کہ وہ بحیثیت صدر نشین حیدر آباد کرناٹک علاقائی ترقیاتی بورڈ ، ترقیاتی کاموں کے لئے فنڈس جاری کریں گے ۔واضح رہے کہ 3مئی کی دوپہر پی دی انجئئیرنگ کالج کے سامنے واقع غیر تکنیکی سرکل کو منہدم کیا جارہا تھا ۔ مذکورہ بالا قائدین نے اس انہدامی کارروائی کا معائنہ کیا ۔ الحاج قمر الاسلام نے صدر نشین گلبرگہ ڈیولوپمینٹ اتھارٹی مسٹر محمد اصغر چلبل اور مئیر گلبرگہ مسٹر بھیم ریڈی پاٹل کو شہر گلبرگہ کو خوبصورت بنانے کے لئے کئی مفید مشورے دئے ۔ انھوں نے کہا کہ مسٹر محمد اصغر چلبل نے کے ڈی اے کے اجلاس میں شہر کو خوبصورت بنانے اور غیر تکنیکی سرکل کو منہدم کرکے تکنیکی سرکل تعمیر کرنے کی غرض سے `17اراکان پر مشتمل ایک ذیلی کمیٹی تشکیل دی تھی ۔ جس کی کار کردگی کا انھوں نے کے ڈی کے اجلاس میں جائزہ لیا ۔ ان تمام سرگرمیوں کے لئے کے ڈی اے کی جانب سے 2کروڑ روپئے خرچ کرنے کے منصوبہ کو سراہا ۔ انھوں نے مزید کہا کہ بہت جلد شہر میں واقع غیر تکنیکی سرکلس اور پیدل راستوںکی نشان دہی کرکے کام شروع کئے جائیں گے۔ اس موقع پر کمشنر کارپوریشن کٹی منی ، ایکزیکیوٹیو انجنئیرمسٹرگنیش سرکل انسپیکٹرٹریفکمسٹر پر بھو، ، عبدالرحیم مرچی رکن آشریہ کمیٹی ، قائد کانگریس مسٹر عادل سلیمان سیٹھ، افتخار افضل ، اعظم علی، و دیگر موجود تھے ۔