ترقیاتی کاموں کو مکمل کرنے عہدیداروں کو ہدایت

نارائن کھیڑ میں جائزہ اجلاس سے ضلع کلکٹر ہنمنت راؤ کا خطاب

نارائن کھیڑ ۔/13 فروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع سنگاریڈی کلکٹر ہنمنت راؤ نے آر ڈی او دفتر نارائن کھیڑ میں سرکاری عہدیداروں اور رکن اسمبلی نارائن کھیڑ ایم بھوپال ریڈی کی موجودگی میں اجلاس منعقد کرکے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا اور اس موقع پر منعقدہ اجلاس سے کلکٹر ہنمنت راؤ نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ منتخب سرپنچوں اور اہم پی ٹی سی زیڈ پی ٹی سی رکن اسمبلی اور دیگر منتخب نمائندوں کے ذریعہ ترقیاتی کام انجام دینے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ پنچایت راج میں 70 فیصد کام مکمل کیا گیا باقی 30فیصد کاموں کو اس مہینہ کی 19 تاریخ تک مکمل کرنے کی ہدایت دی ۔ سڑکوں کی تعمیر کیلئے اراضی حاصل کرنے کیلئے آر اینڈ بی عہدیداروں کو دو مہینے کے اندر اراضی حاصل کرکے تعمیری کام مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ 4 ایس ٹی ریسیڈنشیل اسکولوں کی عمارتوں کے کام جاری ہیں، آنے والے تعلیمی سال تک مکمل کرلیا جائے گا۔ اس سال بارش نہیں ہونے کی وجہ سے پانی کی قلت ہے ، گھر گھر کو پانی سربراہ کرنے کیلئے ایکشن پلان تیار کیا گیا ہے۔ حلقہ اسمبلی میں 7782 بیت الخلاء کے کاموں کو جلد سے جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی۔24 گھنٹے برقی سربراہ کرنے کی برقی عہدیداروں کو ہدایت دی۔ شادی مبارک کلیان لکشمی اسکیم کے تحت منظور شدہ 650 چیکس بہت جلد تقسیم کئے جائیں گے کہا۔ اپاہج PHC افراد میں سیکل تقسیم کی جائے گی۔ مستحق افراد کو ڈبل بیڈ روم دیا جائے گا۔ 400 ڈبل بیڈ روم کے تعمیری کام جاری ہیں۔ بہت جلد مکمل کرلیا جائے گا۔ کالیشورم پراجکٹ سے حلقہ اسمبلی نارائن کھیڑ کے مواضعات کو پانی سربراہ کیا جائے گا۔ اس اجلاس میں ان کے ہمراہ رکن اسمبلی نارائن کھیڑ ایم بھوپال ریڈی، آر ڈی او راجیشور اور تمام محکمہ جات سے تعلق رکھنے والے سرکاری عہدیدار موجود تھے۔