نظا م آباد ۔8جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع کلکٹر مسٹر رونالڈ روس نے آج پرجاوانی کے بعد عہدیداروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ 6دنوں سے سرکاری عہدیدار یوم تاسیس تلنگانہ کی تقریب میں مصروف تھے ۔ اختتامی تقریب کے بعد عہدیدار ترقیاتی کاموں کی انجام دہی میں مصروف ہوجائیں تو بہتر ہوگا۔ ضلع کلکٹر نے چھ روزہ یوم تاسیس تقاریبات باقاعدہ طور پر انجام دینے میں تعاون پیش کرنے والے سرکاری ملازمین منتخب نمائندے ، کلاکار، ادیب اور صحافیوں و دیگر شعبوں سے وابستہ افراد سے اظہار تشکر کیااور کہا کہ تقاریب کے اختتام کے بعد ہمیشہ کی طرح اپنے اپنے محکمہ جات کی ترقیاتی کاموں کی انجام دہی میں مصروف ہوجائے۔ مشن کاکتیہ، گوداوری پشکرالو کے کاموں کو تکمیل کرنے کیلئے اقدامات کریں۔ سوچھ بھارت پروگرام کو ہر منڈل کے ایک موضع کو مثالی طورپر انجام دینے ،دیہاتوں میں انفرادی بیت الخلائوں کی تعمیر کیلئے منصوبہ بندی کریں۔ پرجاوانی میں حاصل کردہ درخواستوں کی یکسوئی کیلئے دلچسپی دکھانے درخواست گذاروں کی درخواستوں کو آن لائن کریں۔ 2202 درخواستوں میں 1489 درخواستوں کی یکسوئی کی گئی ہے۔ مزید 587 درخواستیں زیر التواء ہے۔ اس اجلاس میں آبپاشی ڈی آر ڈی اے، محکمہ سمکیات، محکمہ زراعت، اقلیتی بہبود، ہائوزنگ و دیگر محکمہ کے عہدیدار بھی موجود تھے۔ اس موقع پر جوائنٹ کلکٹر رویندرریڈی، اڈیشنل جے سی راجہ رام، ڈی آر او منوہر بھی موجود تھے۔