سرپورٹاون ۔ 24 ۔ جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سرپور ٹاون ایم پی ڈی او آفس میں بروز منگل 11.30 بجے سرپور ٹاون منڈل جنرل باڈی اجلاس کا انعقاد عمل میں آیا ۔ اس جنرل اجلاس کی صدارت منڈل پریشد صدر محترمہ این ریکھا نے کی ۔ اس اجلاس کی کارروائی ایم پی ڈی او ، ایم اے علیم نے چلائی ۔ اجلاس میں شرکت کرنے والوں میں نائب صدر محمد سہیل احمد ، ایم پی ٹی سی رویندر ، ایم پی ٹی سی محترمہ این سورتی ، ایم پی ٹی سی ستیہ ، ایم پی ٹی سی شنکرا ، منڈل معاون رکن ایم اے عقیل ، زیڈ پی ٹی سی رام نائیک ، میجر گرام پنچایت سرپنچ سید خیضر حسین ، آر جو منڈل ایجوکیشن آفیسر پربھاکر ، اگریکلچر آفیسر پرساد ، اے پی ایم وینکٹ رامنا ، اے ای آر ڈبلیو بھی جونیر انجینئر روی کمار وٹنری ڈاکٹر کماری تروپتھا ، ڈاکٹر سرینواس اے پی ایم وینکٹ رامنا اے پی اور رام موہن ای او گرام پنچایت صفدر علی ، اے ای ہاوزنگ رامو جی نائیک کے علاوہ متعلقہ عہدیداروں اور سرپنچوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ اس موقع پر ایم پی ڈی اور ایم اے علیم نے جلسہ کی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے عوام کی فلاح و بہبود کے ترقیاتی کاموں کو انجام دینے کی غرض سے ہمارا گاوں ہمارا منصوبہ اسکیم کے ذریعہ منصوبہ تیار کیا جارہا ہے تاکہ عوام کو سڑکوں ، پینے کے پانی کی سہولت اور برقی کی فراہمی کو یقینی بتایا جاسکے انہوں نے کہا کہ منڈل میں بوریلوں ، تالابوں ، سی سی روڈ ، بی ٹی روڈ ، اسکولوں کو حصاربندی کے علاوہ سرپور ٹاون کے قدیم قبرستان جو کہ حضرت سید طالب علی شاہ کے مزار و درگاہ شریف کے حدود میں بورویل کی منظوری کیلئے حکومت کو منصوبہ کی رپورٹ روانہ کی گئی ہے ۔ منڈل ایجوکیشن آفیسر پربھاکر نے کہا کہ سرپورٹاون منڈل میں پانی کی قلت ہے ۔ منڈل میں 65 ودیاوالینٹرس کیلئے تجویز ضلع کے اعلی عہدیداروں کو روانہ کی گئی ہے اور عنقریب منظوری ہوتے ہیں ودیاوالینٹرس کے تقررات عمل میں آئیں گے ۔ میجر گرام پنچایت سرپنچ سید خیضر حسین نے کہا کہ این آر بی ایس اسکیم کے ذریعہ چلاپلی کو سڑک کی منظوری ہوئی ہے ۔ نائب صدر منڈل پریشد صدر محمد سہیل احمد اور منڈل پریشد صدر محترمہ این ریکھا نے کہا کہ عوامی مسائل کی ہر حالت میں یکسوئی کی جائیگی ۔ اور عوامی ترقیاتی کاموں میں لاپرواہی اور تساہلی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا انتباہ دیا گی ۔