ونپرتی /29 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کلواکرتی لفٹ ایریگیشن کے تحت اڈائل گھن پور پدامندری منڈلوں زرعی سیرابی کیلئے 2007 سے اُس وقت کے چیف منسٹر وائی ایس راج شیکھر ریڈی سے لیکر تلنگانہ کے چیف منسٹر کے سی آر وزیر آبی وسائل ہریش راؤ سے نمائندگی کرتے آرہے ہیں اور ان کی نمائندگی کی بنیاد پر حکومت تلنگانہ 28-09-15 کو جی او نمبر 141 کو جاری کی ہے ۔ لیکن مقامی ٹی آر ایس قائدین پلاننگ بورڈ وائس چیرمین نرنجن ریڈی کی کوششوں سے یہ اسکیم منظور ہوتی کہہ کر ونپرتی میں ریالی نکال کر کے سی آر ہریش راؤ نرنجن ریڈی کی تصاویر کو دودھ سے دھونا قابل افسوس ہے ۔ اس اسکیم کی منظوری میں نرنجن ریڈی کا کوئی رول و کردار نہیں ہے ۔ صرف جھوٹے دعوے کے علاوہ ، اگر آئندہ سے اس طرح کے حرکتیں نہ کرنے ایم ایل اے ونپرتی اے آئی سی سی ریاستی سکریٹری ڈاکٹر جی چنا ریڈی نے انتباہ دیا ۔ مستقر ونپرتی کے پنچایت راج گیسٹ ہاوز میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جی او 28-9-15 کو جاری ہوا ہے ۔ لیکن مقامی ٹی آر ایس قائدین تین دن قبل ہی بنانے چلاکر جشن منانا کہاں تک درست ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 2007 سے لیکر 2014 تک اس اسکیم کیلئے نمائندگی کی ہے ۔ اس کی نمائندگی کے پیش نطر ریاستی چیف منسٹر کے سی آر ڈسٹرکٹ پراجکٹ انجینئیر کھگیندر کو رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی ۔ کھگیندر نے اکٹوبر 2014 کو حکومت کو رپورٹ پیش کی ۔ لیکن اس وقت نرنجن ریڈی کو کوئی عہدہ نہیں تھا ۔ نرنجن ریڈی کو پلاننگ بورڈ رائس چیرمین کا عہدہ ڈسمبر 2014 کو ملا ہے ۔ اس معاملہ میں ان کا رول اور کردار کس طرح ہوسکتا ہے ۔ انہوں نے ٹی آر ایس قائدین کو مشورہ دیا کہ وہ جھوٹے بیانات سے باز آئیں ۔ انہوں نے کہا کہ پراجکٹوں کی تعمیر میں آئی ایس آر کی کوششوں کو کبھی بھلایا نہیں جاسکتا ہے ۔ وائی ایس راج شیکھر ریڈی نے ضلع محبوب نگر کے چار پراجکٹوں کی سنگ بنیاد کو ایک ہی دن میں رکھ کر اُن کی حیات تک 80 فیصد کاموں کو تکمیل کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر کے سی آر پالمور رنگاریڈی پراجکٹ کو تین سال میں تکمیل کرنے کی بات کر رہے ہیں جو نامناسب ہے ۔ چیف منسٹر اس پراجکٹ کی تعمیر کیلئے 25 ہزار کروڑ خرچ کرنے کا اعلان کئے ہیں ۔ سابقہ دنوں بجٹ اجلاس میں اس پراجکٹ کیلئے ایک روپیہ بھی نہیں دیا گیا اور آئندہ آنے والے صرف 3 بجٹ اجلاس ہیں ۔ اس میں اتنی بڑی رقم بجٹ میں منظور کرنا کہاں تک درست ہوسکتا ہے ۔ تلنگانہ حکومت گذشتہ اجلاس میں دس اضلاعوں میں تعمیر کی جانے والے پراجکٹوں کی تکمیل کیلئے صرف 10 کروڑ روپئے منظور کی ہے ۔ اس موقع پر کانگریس پارٹی قائدین شنکر پرساد ، ایم پی پی شنکر نائیک ، سرینواس گوڑ ، ایم یادو ، کرشنا بابو ، نندی ملا شام ، محمد بابا ، عبداللہ ، شیوا سپنا ریڈی کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔