ترقیاتی پروگرام پر موثر عمل آوری

کریم نگر /2 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ایک خواب جو پورا ہوگیا ہے کئی دہوں سے ہو رہی ناانصافی کا خاتمہ کرتے ہوئے دھوکہ دہی کے شکار تلنگانہ کو چھٹکارہ ملا ہے اور حکومت تشکیل دے کر ایک سال پورا کرلیا ہے اور آج یوم تاسیس پورے جوش و خروش سے منارہے ہیں ۔ اس تاریخ ساز موقع پر آپ سبھی کو اور ضلع کے عوام کو مبارکباد دے رہا ہوں اور اپنی زندگی کی قربانی دینے والوں کو بھی خراج عقیدت پیش کرتا ہوں ۔ ریاستی وزیر فینانس و سیول سپلائیز ایٹالہ راجندر نے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ 1969 سے 2001 تک جاری ایک طویل جدوجہد کے بعد کے چندر شیکھر کی قیادت میں کئی ایک رکاوٹوں ، عروج و زوال کے بعد تلنگانہ حاصل ہوا ہے ۔ ہمارا تلنگانہ قدرتی وسائل سے مالامال ہے ۔ اس کی ایک تاریخ ہے اب اسے سنہرے تلنگانہ میں بدلنا ہے۔ تلنگانہ کیلئے شہد ہونے والے 135 افراد کے خاندانوں میں فی کس 10 لاکھ کے حساب سے جملہ 13 کروڑ 50 لاکھ مالی امداد فراہم کی گئی ۔ تلنگانہ کے دیہی عوام کی زندگی میں بہتری لانے کیلئے حکومت تلنگانہ کئی ایک انقلابی ترقیاتی پروگراموں کی شروعات کرچکی ہے ۔ ضلع میں محکمہ جات کی جانب سے حکومت کے ترقیاتی مختلف پروگراموں کے ذریعہ استفادہ کیا جارہا ہے ۔ ضلع میں امن و امان کی حالت کافی بہتر ہے ۔ محکمہ پولیس کی خدمات قابل ستائش ہیں ۔ پرنٹ اینڈ الکٹرانک میڈیا وفاہی ادارہ جات سبھی کا شکریہ تلنگانہ ریاست کے حصول کیلئے 10 فیصد کوشش ہوئی تھی تو اب 90 فیصد کوشش سنہرے تلنگانہ کیلئے کریں گے ۔ کے چندر شیکھر کی قیادت میں تیزی سے ترقی کی طرف گامزن تلنگانہ کے استحکام سنہرے تلنگانہ کی تشکیل کیلئے ہم سبھی کو متحدہ طور پر کوشش کرنے کی ضرورت ہے ۔ پھر ایک بار تلنگانہ تاسیس تقریب کے موقع پر عوام کو پھر ایک بار مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ قبل ازیں ایٹال راجندر نے قومی پرچم لہرایا ۔ پولیس کی سلامی لی ۔ تقریب میں شریک شہریان کریم نگر کے قائدین عہدیداران سے ملاقات کی ۔ اثاثہ جات کی تقسیم کی مختلف شعبہ جات میں نمایاں خدمات کی انجام دہی کے تحت نامزد افراد کو نقد انعامات دئے ۔