وزیر برقی جگدیش ریڈی کا وزیر ہریش راؤکی جانب سے خیرمقدم
سوریا پیٹ۔/5اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) رکن اسمبلی و وزیر برقی جی جگدیش ریڈی کے ہمراہ ضلع کلکٹر کے سرینواسوھن صدر نشین بلدیہ گنڈوری پراویلیکا ان کے خاوند جی پرکاش نے ترقیاتی کاموں کے مشاہدہ کیلئے سدی پیٹ کا دورہ کیا۔ وزیر آبپاشی ٹی ہریش راؤ جو سدی پیٹ کے رکن اسمبلی بھی ہیں نے وزیر برقی جگدیش ریڈی اور ان کے وفد کا خیرمقدم کیا۔ وزیرآبپاشی و مارکٹنگ ٹی ہریش راؤ نے سدی پیٹ میں ٹینک بنڈ ، کشن گنج ( ترکاری مارکٹ ) ہندو قبرستان اور دیگر مقامات پر ہوئے ترقیاتی کاموں کا مشاہدہ کرایا۔ بعد ازاں ٹی ہریش راؤ کی قیامگاہ پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ہریش راؤ سے کہا کہ مختلف شعبوں میں ترقی کے اعتبار سے نہ صرف ریاست بلکہ ملک بھر میں سدی پیٹ نمایاں مقام کے حصول کی راہ پر گامزن ہے۔ انہوں نے ترقیاتی کاموں کے مشاہدہ کیلئے وزیر برقی جگدیش ریڈی کی سدی پیٹ آمد کو شہریان سدی پیٹ کے لئے اعزاز قرار دیا ۔ وزیر ہریش راؤ نے سوریا پیٹ کیلئے حکومت کی جانب سے منظورہ فنڈز کی تفصیلات سے واقف کرواتے ہوئے کہا کہ سوریا پیٹ میں ٹینک بنڈ کی تعمیر کیلئے 20کروڑ، ہندو قبرستانوں کیلئے 15کروڑ، ترکاری مارکٹ ( کشن گنج ) کیلئے 4کروڑ منظور کئے گئے ہیں۔ انہوں نے وزیر برقی اور وفد کو بھرپورتیقن دیا کہ وہ سوریا پیٹ کی ترقی کیلئے مکمل تعاون کریں گے اور خصوصی دلچسپی لیں گے۔ ہریش راؤ نے کہا کہ حکومت نے تین سال کے قلیل عرصہ میں جتنے کام کئے ہیں 70 سال میں کانگریس اور ٹی ڈی پی حکومتوں نے اس کا ایک حصہ بھی نہیں کیا بلکہ اپنی آنکھوں پر تعصب کی پٹی باندھتے ہوئے علاقہ تلنگانہ کی ترقی کو مکمل نظرانداز کردیا۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ بہت جلد کے سی آر کی قیادت میں سرسبز وشاداب، سنہرا تلنگانہ بن جائے گا۔ وزیر برقی جگدیش ریڈی نے کہا کہ سدی پیٹ کے طرز پر سوریا پیٹ میں ترقیاتی کام کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے سی آر ریاست کے ہر حصہ میں علاقہ کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔ وزیر موصوف جگدیش ریڈی نے سوریا پیٹ کے لئے فنڈس کی منظوری پر وزیر اعلیٰ کے سی آر اور وزیر آبپاشی ہریش راؤ سے اظہار تشکر کیا۔
پھانسی لیکر ایک شخص کی خودکشی
بانسواڑہ۔/5 اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جوکل منڈل کا متوطن راجو نامی 35سالہ نوجوان پھانسی لیکر خودکشی کرلیا۔ تفصیلات کے بموجب متوفی راجو نشہ کا عادی تھا وہ اپنا گزارا مزدوری کرتے ہوئے کرتا تھا۔ کل رات اس نے نشہ کی حالت میں ایک درخت سے پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ اطلاع ملنے پر ایس آئی کاشی ناتھ نے جائے وقوع پر پہنچ کر نعش کا پنچنامہ کرکے بعد پوسٹ مارٹم ورثاء کے حوالے کردیا۔ متوفی کو بیوی کے علاوہ دو بیٹے ہیں۔