ترقیاتی ایجنڈہ کو نہ چھوڑیں، مودی کی تلقین

نئی دہلی ۔ 16 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج بی جے پی کے ارکان پارلیمنٹ کو تاکید کی کہ حکومت کے ایجنڈۂ ترقی اور اچھی حکمرانی سے اپنی راہ نہ ہٹائیں اور اپوزیشن کو رکاوٹیں پیدا کرنے کا موقع فراہم کرنے سے گریز کریں۔یہاں بی جے پی پارلیمنٹری پارٹی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ حکومت اپنے ترقیاتی ایجنڈہ سے توجہ نہیں ہٹائے گی اور زور دیا کہ کارکردگی واقعتاً ’’نظرآئے گی‘‘۔ذرائع نے کہا کہ مودی نے اعادہ کیا کہ پارٹی کا ایجنڈہ ترقی اور اچھی حکمرانی ہے، جسے متاثر ہونے نہیں دیا جائے گا۔