کاغذنگر ۔ 24 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کاغذنگر مستقر میں لڑکیوں اور خواتین کو روزگار سے منسلک کرنے کیلئے دارالانصار چیرٹیبل ٹرسٹ کاغذنگر کی جانب سے تین مہینوں کے ٹیلرنگ تربیتی پروگرام کو مکمل کرلیا گیا اور یکم جون کو کاغذ نگر کے پنشن بھون میں سرٹیفیکٹ کی رکن اسمبلی کونیرو کونپا کے ہاتھوں تقسیم عمل میں آئی ۔ اس سلسلہ میں ایک تقریب کا انعقاد عمل میں لایا گیا ۔ اس تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے دارالانصار چیرٹیبل ٹرسٹ اسٹیٹ چیرمین ڈاکٹر عبدالقدوس ‘ اسٹیٹ سکریٹری حافظ رضوان اور مقامی رکن اسمبلی کونیرو کونپا نے شرکت کی ۔ ان کے علاوہ مقامی مہمانوں میں شرکت کرنے والوں میں ضلع عادل آباد ‘ نائب صدر انصاف مقبول حسین ‘ انڈین یونین مسلم لیگ ‘ ضلع صدور حافظ سید غوث ‘ مسلم میناریٹی صدر عبدالوہاب ‘ میونسپل وائس چیرمین محمد صدام حسین ‘ دارالانصار چیرٹیبل ٹرسٹ شاخ کاغذ نگر صدر عبدالرحیم ‘ نائب صدر احمد مبین قاسمی ‘ میر شجاعت علی ہاشمی ‘ میناریٹی قائد ذاکر قریشی نے شرکت کی ۔ اس موقع پر جلسہ کی کارروائی شاہد احمد نے چلائی ۔ رکن اسمبلی کونیرو کونپا نے ٹیلرنگ تربیت حاصل کرنے والی خواتین کو سرکاری لون اور سلائی مشینوں کی منظوری کرنے کیلئے اہم اقدامات کرنے کا تیقن دیا ۔ اس موقع پر مقامی سیاسی قائدین اور عوام کی کثیر تعداد موجود تھی ۔