حیدرآباد ۔ 6 ۔ جون : ( راست ) : دعوت اہل سنت و جماعت کے زیر اہتمام بروز ہفتہ بعد نماز عصر وٹے پلی نیو اکبر کالونی عقب محی فنکشن ہال ، نزد مسجد عثمان ، معہد برکات العلوم عربیہ ( ملحقہ جامعہ نظامیہ ) میں تربیتی اجتماع منعقد ہوگا ۔ قرات کلام پاک و نعت شریف سے اجتماع کا آغاز ہوگا ۔ نائب معتمد تنظیمی مولانا ابو عبداللہ شاہ محمد اسلم جاوید نقشبندی قادری کا خطاب ہوگا ۔ مبلغین دعوت اجتماع میں شریک افراد کو فقہی مسائل کی عملی تربیت دیں گے ۔ صلٰوۃ و سلام و خصوصی دعا پر اجتماع اختتام کو پہنچے گا ۔۔