تدریسی خدمات ناقابل فراموش

کرنول میں تہنیتی تقریب سے مختلف اصحاب کے خطابات
کرنول 14؍ ستمبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)کے وی آراومینس کالج میںجونیئرلکچرارکی حیثیت سے خدمات انجام دینے والے جناب بی شمس الدین کویوم اساتذہ کے موقعہ پروزیراعلی آندھراپردیش مسٹر ناراچندرابابونایوڑوکے ہاتھوںریاستی ایوارڈ دیاگیا۔اس ضمن میںکلکٹریٹ کامپلکس میںواقع ڈرائیورس اسوشین کے دفترمیںآل میواکے زیراہتمام ایک تہنیتی تقریب منعقد کی گئی۔اس موقعہ پرصدرآل میواجناب سیدحسین صاحب نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دنیامیںہرقسم کی خدمات فراموش کردی جائیں گی،لیکن تدریسی خدمات فراموش نہیںکی جاسکتیں،انہوں نے کہاکہ صرف استاذہی ہے جس کوشاگرد اپنی زندگی کی آخری سانس تک یاد رکھتاہے،اس کے علاوہ کوئی پیشہ ایسانہیںہے جس کوزندگی کی آخری سانس تک یادرکھاجائے۔انہوں نے جناب بی شمس الدین کے سلسلہ میںکہاکہ وہ ایک حرکیاتی اورمخلص شخص ہیں،محنتی ہیں،طلباء کومعیاری تعلیم سے آراستہ کرتے ہوئے اردوزبان اوردیگرتعلیمی اداروںکی ترقی کے لئے بھی کوشش کرتے رہ تے ہیں۔ رکن پندرہ نکاتی پروگرام جناب روشن علی نے کہاکہ موصوف اردوزبان کی ترقی وترویج میں کافی نمایاںکرداراداکیاہے۔ سکریٹری آندھراپردیش اردوٹیچرس اسوسیشن جناب داداپیرنے کہاکہ جناب بی شمس الدین نے کے وی آرکالج میںسائنس اورحساب گروپس منظورکروانے میںاہم رول اداکیاہے ،اس کے علاوہ گورنمنٹ اردومیڈیم جونیئرکالج کے قیام میںبھی کافی محنت کی ہے۔اس موقعہ پربانی آندھراپردیش اردوٹیچرس اسوسیشن مسٹرکے جی خواجہ حسین ،صدرانجمن ترقیٔ اردوکرنول کریم اللہ خاں،صدرڈرائیورس اسوسیشن جناب سردارباشاہ،آل میواکے مسٹرمحمدسمیع،میڈیکل ڈپارٹمنٹ سے مسٹرالطاف حسین،خواجہ معین الدین اورمولاعلی کے علاوہ کئی سماجی خدمت گزارشریک رہے۔تمام لوگوں نے موصوف کی گلپوشی کرتے ہوئے امیدظاہرکی کہ آئیندہ بھی اسی طرح اپنی خدمات جاری رکھیں گے۔