مد ہول /24 جولائی ( سیاست ڈسڑ کٹ نیوز )ہمارا گا ئوں ، ہمارا منصوبہ پروگرام بصدارت مسٹر جی وٹھل ریڈی رکن اسمبلی مدہول منڈل پر یشد آفس مد ہول میں منڈل کے سر پنج ، ایم پی ٹی سیز ، زیڈ پی ٹی سی اور منڈل کے تمام آفیسر کے ساتھ منعقد کیا گیا جناب نور محمد ایم پی ڈی او مدہول نے مد ہول منڈل کے تر قیاتی کا موں کی ایک تفصیلی رپورٹ پیش کی جس میں شہرمد ہول میں مارکیٹ یارڈ اور منڈل کے تمام مواضعات میں 33 بی ٹی روڑس مد ہول میں اردو میڈیم ، تلگو میڈیم ڈگری کالج ، آئی ٹی کالج ، مد ہول میں شو گر فیکٹر ی قا ئم کر نے ،گودام ، دواخانے میں بنیادی سہولیات کے ساتھ اسٹاف و ڈاکٹرس کا تقرر مدہول لائبریری میں نئے کتب کا اضا فہ، مد ہول حیوانات دواخانہ عمارت کی تعمیر مکمل کر وانے کا ذکر کیا گیا بعد ازاں مسٹر جی وٹھل ریڈی نے صدارتی خطاب کر تے ہوئے کہاکہ حلقہ اسمبلی مد ہول کی ترقی میری زند گی کا مقصد ہے میں اس کو پورا کر نے کیلئے انتھک کو شش کرونگا مدہول میں سب سے پہلے مارکیٹ یارڈ کے قیام ، ڈگری کالج ، آئی ٹی کالج ، گو دام ، شو گر فیکٹری، مسلم شادی خانہ، کو یقینی بنانے کاانہوں نے تیقن دیا اور مدہول کے اعلی عہدیداروں سے خواہش کی کہ ترقیاتی کا موں میں بلا روکاوٹ کسی بھی مسئلہ پر راست ان سے رابط پیدا کر تے ہوئے مسائل کی یکسوئی کریں مدہول میں برقی پاور کی سر براہی کو بہتر بنا نے اور ، پینے کے پا نی کی بھی سہولیات فراہم کر نے کی بات کہی اسکے علا وہ مسٹر شنکر گوڑ تحصیلدارمدہول کو ہدایت دی کہ حکو مت کی جا نب سے بو گس راشن کارڈ منسوخ کیاجارہا ہے جس میں کئی افرادکو غلط فہمی کی بنیاد پر یعنی دروازہ مقفل ہو نے پر عہدیدار راشن کارڈ کو منسوخ کر رہے ہیں ایسا نہ کریں بلکہ تحقیقات کے بعد کسی بھی راشن کارڈ کو منسوخ کریں ورنہ مستحق افراد حق سے محروم ہو رہے ہیں اس بات کا خا ص خیال رکھنے کی ہدایت دی ۔ جبکہ لکشمی نر سہا گوڑ زیڈ پی ٹی سی نے اپنی جا نب سے مد ہول کی ترقیاتی کا موں میں مد ہول میں اردو میڈیم ، تلگو میڈیم ڈگر ی کالج ، آئی ٹی کالج ، گو دام ، شادی خانے کے علاوہ دیگر تر قیاتی کاموں کا مشورہ دیاجناب اعجاز الدین نا ئب صدرنشین منڈل پر یشد مدہول نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعلی مسٹر چندر شیکھر رائو کی زیر قیادت حکو مت میں بہت سے ترقیاتی منصوبہ ہیں لیکن ان منصو بہ کو رو بعمل لا نے کیلئے لو کل با ڈیز کا تعاون نا گزیر ہے مسٹر چندر شیکھر رائو نے سنہرے تلنگانہ کا خواب دیکھا ہے اس خواب کی تعبیر کو مکمل کر نے کیلئے ہر گائوں میں حکو مت کی جا نب سے منصوبہ تیار کر تے ہوئے حکو مت کو روانہ کئے جار ہے ہیںجو تمام سیاسی پارٹیوں کے تعاون کے بغیر نا ممکن ہے ۔ اس مو قع پر انوشا صدر نشین منڈل پر یشد ، لکشمی نر سہا گور زیڈ پی ٹی سی ، اعجاز الدین نا ئب صدر نشین منڈل پر یشد مد ہول ، جناب نور محمد ایم پی ڈی او ، جناب شنکر گو ڑ تحصیلدار مدہول ، محتر مہ ڈاکٹر سندری باسر ، رویندر ریڈی ڈی وی ،ما دیو ی آئی کے پی ، ایم اے عزیز کا نگریس پارٹی قائد ، جناب سید خالد مخدوم سا بقہ ایم پی ٹی سی مد ہول کے علاوہ دیگر سر کاری عہدیدار موجود تھے ۔