تحفظ ناموس گنبد خضریٰ

بودھن ۔ 11 ۔ ستمبر ( ذریعہ فیاکس ) آل انڈیا جماعت رضائے مصطفی شاح بودھن کی جانب سے زیرنگرانی دارالعلوم اہلسنت رضائے مصطفی 12 ستمبر بروز جمعہ بعد نماز عشاء بمقام رضا چوک شربتی کنال بودھن میں جلسہ تحفظ ’’ ناموس گنبد خضری ‘‘ منعقد کیا جارہا ہے ۔ جس میں ملک کے مایہ ناز عالم و فقیہہ مفتی شمشاد احمد رضوی المصباحی و قاری محمد مشہودی بودھن کے خطابات ہونگے ۔ مولانا محمد غلام یسین رضوی بودھن جلسہ کی صدارت کریں گے ۔ عاشقان رسول و دیوانگان گنبد خضری سے کثیر تعداد میں شرکت کی گذارش ہے ۔ نوٹ : بارش کی صورت میں جلسہ مسجد غریب نواز میں ہوگا نیز بعد جلسہ سوال و جواب کا بھی موقع عطا کیا جائیگا ۔