تحفظ قبرستان میدک کمیٹی کی جدید باڈی کی تشکیل

میدک۔/2فبروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مسلمانان میدک ٹاؤن کاایک خصوصی اجلاس 31جنوری کو جامع مسجد میدک میں منعقد ہوا جس میں تحفظ قبرستان میدک ٹاؤن کی جدید باڈی کی تشکیل عمل میں آئی۔ جناب محمد عارف حسین کی زیر صدارت منعقدہ اس میٹنگ میں سابق کونسلر بلدیہ مسٹر محمد غوث قریشی کو بااتفاق آراء صدر تحفظ قبور کمیٹی مقرر کیا گیا۔ اس طرح دیگر عہدوں میں بحیثیت نائب صدر جناب محمد برہان الدین، جناب محمد حبیب الدین چاند بھائی کو معتمد، محمد احمد حسین کو شریک معتمد، مرزا صمد علی بیگ کو خازن کمیٹی، جناب محمد عارف حسین کو سرپرست اعلیٰ اور محمد اعجاز الدین، محمد فاضل کو مشیران کمیٹی مقرر کیا گیاجبکہ سید لئیق الدین، جاوید حسین، سید عارف اللہ حسینی، اسرار احمد اور مسٹر عبدالعزیز کو اراکین عاملہ منتخب کیا گیا۔