کریم نگر ۔ 25مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) 29مئی کو کریم نگر جونیئر کالج ( سرکس گراؤنڈ) پر منعقد ہونے والے جلسہ عام کے ضمن میں 12% تحفظات اور اقلیتی سب پلان کے پوسٹرس کی رسم اجرائی عمل میں لائی گئی ۔ مقامی پریس کلب میں MSRACکے ذمہ داروں نے اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ 29مئی کو کریم نگر جونیئر کالج کے گراؤنڈ میںہونے وال جلسہ عام میں مسلمان شریک ہوکر اس جلسہ کو کامیاب بنائیں ۔ ضلع کریم نگر کے دیگر مقامات کے علاوہ شہر کریم نگر کے بھی مسلمان زیادہ سے زیادہ تعداد میں شریک ہوکر ریاست تلنگانہ کی حکومت پر دباؤ ڈالیں کیونکہ کے سی آر نے بذات خود 12% تحفظات مسلمانوں کو دینے کا وعدہ کیا تھا ‘ اسے فوری پورا کر کے دکھائیں ۔ اس رسم اجرائی پوسٹرس کے جلسہ میں بابا بھائی ‘ ساجد جاوید ‘ عبداللہ ‘ کلیم ‘ ماجد ‘ واجد ‘ علی خان ‘ شیراز ‘ اشرف انجنیئر‘ نور خان ‘مخدوم علی شریک تھے ۔ 29مئی کو منعقد ہونے وال اس مسلم گرجنا جلسہ میں مہمانان خصوصی کی حیثیت سے پروفیسر کودنڈارام ‘ جے اے سی چیرمین جناب عثمان ہیڈ سینئر ایڈوکیٹ و چیرمینMSRA مسٹر ٹی بھدرم ‘ سی پی ایم تلنگانہ ‘آئی جیون ریڈی ‘ ایم ایل اے جگتیال ‘ حافظ پیر شبیر صدر جمعیت العلماء کی شرکت متوقع ہے ۔