اوٹنور۔/11ستمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع عادل آباد کے تحصیلدار یونین کے انتخابات عمل میں آئے اور ضلع عادل آباد تحصیلدار یونین صدر کی حیثیت سے اوٹنور تحصیلدار راتھوڑ رمیش کو منتخب کیا گیا۔ ضلع عادل آباد تحصیلدار یونین انتخابات تلنگانہ تحصیلدار یونین ریاستی صدر لچا ریڈی کی زیر نگرانی عمل میں آئے۔ نوجوان حرکیاتی اوٹنور تحصیلدار راتھوڑ رمیش کو ضلع عادل آباد تحصیلدار یونین صدر کی حیثیت سے منتخب کیا گیا اور تحصیلدار یونین کیلئے سکریٹری کیلئے محترمہ ورنا تحصیلدارکو نامزد کیاگیا ہے۔ تحصیلدار اوٹنور راتھوڑ رمیش کو تحصیلدار یونین ضلع کا صدر نامزد کئے جانے پر اوٹنور کے عوام اور تحصیلدار آفس ملازمین اور خصوصاً مسلم اقلیتوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ اس بات کا ذکر کرنا ضروری ہے کہ راتھوڑ رمیش تحصیلدار کا مسلم دوست اور اردو دوستوں میں شمار کیا جاتا ہے۔