تحصیلدار کا امتحانی مرکز کا معائنہ

کوبیر (عادل آباد)۔ 30 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مستقر کوبیر منڈل کے تلگو میڈیم ہائی اسکول میں پانچ گرام پنچایتوں کے ہائی اسکولس کیلئے ایس ایس سی کا ایک ہی مرکز بتایا گیا جن میں مستقر کوبیر ZP ہائی اسکول، مالئے گاؤں ہائی اسکول، پلسی گاؤں ہائی اسکول، B پارڈی ہائی اسکول دوڑانہ گاؤں ہائی اسکول کے طلباء و طالبات منجملہ 320 تعداد SSC امتحان دینے کیلئے شرکت کی۔ امتحان میں تین روز سے لگاتار دو طلباء کو غیرحاضر رہے۔ امتحانی مرکز میں طلباء و طالبات کے امتحانی مرکز کی نگرانی کیلئے چیف سپرنٹنڈنٹ بی لکشمن اور ڈپارٹمنٹل آفیسر، ایڈیشنل آفیسر کے علاوہ 12 اساتذہ کو تعینات کیا گیا۔ علاوہ ازیں کوبیر پولیس کی جانب سے امتحانی مرکز کے اطراف 144 نافذ ہے۔ بعدازاں ZP ہائی اسکول امتحانی مرکز کا آج کوبیر تحصیلدار نے دورہ کرتے ہوئے تمام زیرامتحان طلباء و طالبات کا تفصیلی طور پر معائنہ کیا۔ اس دوران کوبیر سب انسپکٹر نے ZP ہائی اسکول پہنچ کر امتحانی مرکز کا معائنہ کیا اور پولیس جوانوں کو مشورہ دیا کہ امتحان کے دوران کسی بھی شخص کو امتحانی مرکز میں بغیر اجازت آنے جانے پر پابندی عائد کردیں۔