اوٹکور۔26نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)اوٹکور میں تحصیلدار کی جائیداد تین ماہ سے مخلوعہ تھی قبل اس کے تحصیلدار راملو وظیفہ حسن خدمت پر سبکدوش ہوئے تھے ۔ تحصیلدار نہ ہونے سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ مسٹر وی شنکریا نے آج اوٹکور تحصیلدار کی حیثیت سے رجوع بکار ہوکر اپنے عہدہ کا جائزہ حاصل کرلیا ہے ۔ موصوف اس سے قبل آر ڈیاو دفتر محبوب نگر سے اوٹکور پر تبادلہ کردیا گیا ہے ۔ وی شنکریا نے اپے عہدہ پر فائز ہوکر کاموں کو انجام دے رہے ہیں ۔