اوٹکور ۔2ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) محمد خواجہ معین الدین ثنا بھائی اور محبوب علی رنگریز کے بموجب اوٹکور تحصیلدار دفتر میں لاپرواہی و بدعنوانیاں عروج پر ہیں ۔ محمد خواجہ معین الدین ‘ محمد محبوب علی رنگریز نے سیاست نیوز کو بتایا کہ محمد خواجہ معین الدین کی اراضی سروے نمبر 12, 61 ایکڑ 8گنٹے زمین میں 3ایکڑ 2گنٹے خواجہ معین الدین کی زمین تحصیلداور اوٹکور وسنت کمار کی چالبازی ہوشیاری اور ناانصافی سے کسی دورے شخص کشٹا ریڈی ولد یسی ریڈی مڈلیٹ منڈل دامرگدہ کے نام پر درج کی گئی ہے ۔ خواجہ معین الدین نے آر او آر کشوٹری شیوا کے ریعہ سند حاصل کرنے پر معلوم ہوا تو فوراً خواجہ معین الدین نے تحصیلدار اوٹوکر وسنت کمار کو ایک یادداشت پیش کی اور کہا کہ اس معاملہ میں انصاف کیا جائے ۔ انہوں نے اس یادداشت میں ذکر کیا کہ میرے ساتھ سراسرانصافی ہوئی ہے ۔ انصاف کریں جب تک اس معاملہ کا انصاف نہ ہوں دھرنا منظم کروں گا اور ضلع کلکٹر کو بھی واقف کروا دوں گا ۔ اس موقع پر مقامی سرپنچ ایم بھاسکر نے بھی تحصیلدار سے انصاف کی طرف توجہ دلوائی ۔