تجربے کا کوئی نعم البدل نہیں شعیب ملک کی تعریف

ابوظہبی ۔22 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان اور افغانستان کے درمیان دلچسپ اور اعصا ب شکن میچ پر ہرطرف سے تبصرے جا ری ہیں پاکستان کے سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم نے شیب ملک کی تعریف کرتے ہو ئے کہا ہے کہ تجربے کا کوئی نعم البدل نہیں ہوتا۔اپنے ٹوئٹر پیغام میں وسیم اکرم نے کہا کہ تجربے کا کوئی نعم البدل نہیں ہوتا اورشعیب ملک نے ایک مرتبہ پھر بلند حوصلہ افغانستان کی ٹیم کیخلاف ثابت کیا ہے ،جس طرح مہندر سنگھ دھونی ثابت کر چکے ہیں۔ بولر کا سامنا کرتے وقت شعیب ملک کے چہرے پر کسی قسم کے کوئی تاثرات نہیں تھے تاکہ بولر بیٹسمین کا ارادہ نہ بھانپ سکے کہ وہ کیا عزائم رکھتا ہے۔ پاکستان کو افغانستان کو شکست دینے کیلئے کافی جدوجہد کرنی پڑی اور آخری اوور تک میچ سنسنی خیز رہا اورکوئی بھی کامیاب ہوسکتی تھی لیکن اعصاب شکن لمحات میں شعیب ملک نے ٹیم کو کامیابی دلوائی۔