خانہ پور 28 فبروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی حکومت کے جی تا پی جی تک مفت تعلیم کے علاوہ اسکالر شپس فراہم کررہی ہے۔ تعلیم اور ملازمت حکومت کی ذمہ داری ہے طلباء و طالبات سخت محنت کے ساتھ تعلیم حاصل کریں۔ ان خیالات کا اظہار ٹی آر ایس ضلع نائب صدر یوسف احمد خان معاون رکن ضلع پریشد عادل آباد نے منڈل پریشد پرائمری اسکول محلہ گاندھی نگر خانہ پور کے اسکولی طلباء و طالبات سے خطاب کریت ہوئے کیا۔ انہو ںنے اسکولی طلباء کی جانب سے سائنس فیر کے انعقاد اور طلباء کی جانب سے بنائے گئے پراجکٹ کا مشاہدہ کیا او رانہوں نے طلباء پر زور دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور سائنس اور ٹکنالوجی کی طرف گامزن ہے انگریزی ممالک پر روز نت نئے تجربات کے ذریعہ آگے نکل رہے ہیں اس ہی طرح ہندوستان کو بھی سائنس اور ٹکننالوجی کے میدان میں آگے جانے کی ضرورت اور یہ آج طلباء کے ذریعہ ہی ممکن ہے اس لئے طلباء اپنی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے تجرات اور فرصت کے اوقات میں بھی تعلیمی صلاحیتیں ابھارنے کی کوشش کریں۔ اس موقع پر انہوں نے طلباء کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے تجربات کی ستائش کی اور اس موقع پر انہو ںنے اپنی جانب سے اول آنے والے سائنس فیر میں اول آنے والے طلباء کو 2 ہزار روپئے دوسرا مقام حاصل کرنے والے طلباء کو ایک ہزار روپئے سوم 500 روپئے تقسیم کئے ۔ اس موقع پر آکولہ شوبھا رانی سرینواس صدر نشین منڈل پریشد خانہ پور وائی وینکٹ ریڈی ایم ای او خانہ پور ‘رمیش بابو ہیڈ ماسٹر گاندھی نگر اسکول وجیا سپتا ہیڈ ماسٹر گرلز اسکول خانہ پور ‘جیہ للیتا بھو لکشمی کے علاوہ دیگر اساتذہ نے خطاب کیا ۔