حیدرآباد 12 ستمبر (سیاست نیوز) کاروبار میں نقصان سے دلبرداشتہ ایک شخص نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ گوپال پورم حدود میں پیش آیا جہاں 36 سالہ سرینواس جو پیشہ سے کار پینٹر تھا، ریجمنٹل بازار میں رہتا تھا۔ اس شخص کو کاروبار میں نقصان ہوا تھا اور وہ گذشتہ چند روز سے پریشان رہتا تھا جس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے کل رات خودکشی کرلی۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔