حیدرآباد۔/10 مئی، (سیاست نیوز) کاروبار میں نقصان سے دل برداشتہ ایک شخص نے خودکشی کرلی۔ جواہر نگر پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 63 سالہ سارنگا پانی جو پیشہ سے ٹیلر تھا وہ جواہر نگر امبیڈکر نگر میں رہتا تھا۔وہ ایک خاتون وانی کے ہمراہ فینانس کا کاروبار کرتا تھا جو سکندرآباد میٹو گوڑہ کی ساکن تھی۔ اس دوران کاروبار میں نقصان سے سارنگا پانی دل برداشتہ ہوگیا تھا جس نے کل رات انتہائی اقدام کرلیا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔