فارماسسٹس کیلئے کلینیکل ریسرچ میں شاندار مواقع
انوارالعلوم کالج آف فارمیسی میں ریسرچ ورکشاپ سے مقررین کا خطاب
حیدرآباد ۔ یکم ؍ جولائی (پریس نوٹ) طلبہ کی ایک تنظیم، الائینس آف ہیلت کیر پروفیشنلس (AHCP) کی جانب سے ’’بیسک کلینیکل سیٹنگس اینڈ فارما کو ویجلنس‘‘ کے عنوان پر ایک ریسرچ اورینٹیڈ ورکشاپ یکم ؍ جولائی کو انوارالعلوم کالج آف فارمیسی میں ڈاکٹر احمد بیگ، ڈائرکٹر انوارالعلوم گروپ آف انسٹی ٹیوشنس اور ڈاکٹر اے وینکٹیشور ریڈی، پرنسپل انوارالعلوم کالج آف فارمیسی کی رہنمائی میں منعقد ہوا۔ تعارفی سیشن سے مسٹر سید عمران الحق صدر، اے ایچ سی پی، مسٹر پی وی للیتا، مسٹر محمد بلال نائب صدور اور مس فاطمہ جنرل سکریٹری نے مخاطب کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر کارتک راکم، اسسٹنٹ پروفیسر سری وینکٹیشورا کالج آف فارمیسی حیدرآباد اور دوسروںنے کلینیکل ریسرچ میں ورکنگ فارماسسٹس کیلئے شاندار مواقع پر روشنی ڈالی۔ اس ورکشاپ سے ڈاکٹر سید سفی اللہ غوری، اسوسی ایٹ پروفیسر اینڈ ریسرچ کوآرڈینیٹر انوارالعلوم کالج آف فارمیسی نے بھی مخاطب کیا۔ اس ورکشاپ میں مختلف فارمیسی کالجس کے فیکلٹیز اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تاج کرشنا پر ڈیزائنر نمائش
Trendz Vivaha Collection
حیدرآباد ۔ یکم ؍ جولائی (سیاست نیوز) Trendz ویواہ کلکشن میں حیدرآبادی عوام کیلئے بہترین زیورات، فٹ ویر اور ڈیزائنر ملبوسات کی نمائش اور فروخت کی جارہی ہے۔ یہ نمائش تاج کرشنا پر 2 جولائی تک منعقد کی جارہی ہے۔ اس نمائش کا افتتاح اداکارہ پرینکارامن نے کیا، جس میں ویڈنگ اور پارٹی ویر کلکشن بشمول شلوار قمیص، ساریز، چوڑی دار، کرتا اور ہر عمر کے لوگوں کیلئے خوبصورت ڈیزائن کے ملبوسات کی نمائش اور فروخت کی جارہی ہے۔ شانتی نائیڈو کتھیراون کی جانب سے پیش کیا جارہا یہ کلکشن نہ صرف تخلیقی ہے بلکہ اسٹائیلش اور ٹرینڈی بھی ہے۔ کپڑوں کے علاوہ اس نمائش میں فٹ ویر، جیولری اکسیسریز، ڈیزائنڈ میٹریئلس بھی دستیاب ہیں۔
خودروزگار اور چھوٹی صنعتوں پر لکچر
حیدرآباد ۔ یکم ؍ جولائی (راست) محمد عبدالقدیر کے بموجب ماہنامہ رہبر صنعت و تجارت و گوڈ کاز سوسائٹی کا ہفتہ واری پروگرام اتوار 2 جولائی کو 11 بجے دن تا 2 بجے دن چاندنی فنکشن ہال متصل حجامہ سنٹر، اکبر ٹاور روڈ، نیوملک پیٹ پر منعقد ہوگا۔ جناب محمد صدیق طاہر سرکے کے استعمال و فوائد پر لکچر دیں گے۔ محمد سلیم الدین گلاس کلینر لکویڈ بنانے کا عملی مظاہرہ کریں گے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9393420909 پر ربط کریں۔