۔ایویس ہاسپٹل میں مفت میگا ہیلت کیمپ
حیدرآباد ۔ 23 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : ایویز () ہاسپٹل حیدرآباد کی زیر نگرانی انڈین ریڈکراس سوسائٹی حیدرآباد ضلع کے شاخ کے اشتراک سے 25 دسمبر اتوار کو صبح 9 تا 2 بجے دن کے درمیان ایویز ہاسپٹل جوبلی ہلز روڈ نمبر ایک نزد چرنجیوی بلڈ بینک مفت میگا ہیلت کیمپ مقرر ہے ۔ پروگرام چیرمین مامیڈی بھیم ریڈی انڈین ریڈکراس سوسائٹی حیدرآباد برانچ کے بموجب دوران کیمپ پیروں میں نسوں کی سوجن اور پھولنے سے کھڑے رہنے میں تکلیف ، کھجلی ، کالے دھبے ، زخم پیروں کا رنگ تبدیل ہونا جیسے علامتیں مرض کی تصدیق کے پیش نظر امریکہ اور لندن جیسے ممالک میں تربیت یافتہ جنوبی ہند میں سب سے زیادہ آپریشن کرنے والے ڈاکٹر راجہ وی کو پالہ کی جانب سے دئیے جائیں گے ۔ ان کے علاوہ ماہر طب ڈاکٹر گوتم دیندکوری بھی کیمپ میں شرکت کریں گے ۔ لقویٰ ، دانتوں سے متعلق مختلف امراض پر طبی امداد بھی کی جائے گی ۔ پہلے آؤ پہلے رجسٹریشن کی بنیاد پر صرف 30 مریضوں کو ہی اجازت رہے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے ایویز ہاسپٹل جوبلی ہلز سے راست یا فون نمبر 9989527715 ۔ 9949034085 ۔ 67767799 پر ربط کریں ۔۔
ملکہ فرنیچرس کی خصوصی پیشکش، 20سالہ وارنٹی کارڈ
حیدرآ باد۔23 ڈسمبر(پریس نوٹ) فرنیچرس کی خریداری کے خیال کے ساتھ ہی ایک نام ذہن میں آتا ہے، وہ ملکہ فرنیچرس ہے۔ آج کے معیاری دور میں شادی معیاری‘ پکوان معیاری ہر چیز معیاری ہوچکی ہے۔ فرنیچر جو مضبوط‘ پائیداری کے ساتھ نت نئے ڈیزائن میں معیاری ہو ، اس کیلئے منیجنگ ڈائریکٹر ملکہ فرنیچرس جناب فاروق اشرف نے خصوصی پیشکش رکھی ہے کہ اعلیٰ سے اعلیٰ کوالٹی اور معیاری فرنیچرس کیساتھ ہر فرد کی استطاعت کے مطابق فرنیچرس کو اپنے شوروم میں رکھا ہے۔ایک بار ملکہ فرنیچر‘ واقع مغل پورہ‘والٹا ہوٹل پر تشریف لائیے جہاں آپ کو نئے ڈیزائن میں فرنیچرس کا مکمل سیٹ، ڈائننگ ٹیبل، ڈریسنگ ٹیبل، الماریاں، پلنگ، سنٹر ٹیبل کیساتھ مہاراجہ سیٹ‘ اور آج کے ماڈرن فیشن کے مطابق سیٹ تیار بھی ہیں اور تیار کروائے بھی جاتے ہیں ۔ملکہ فرنیچر نے خصوصی پیشکش میں فرنیچرس کی دُنیا میں پہلی مرتبہ 20 سالہ وا رنٹی کارڈ دیا ہے جو صارفین کو خریداری کے وقت دیا جائیگا اور یہ کارڈ 20 سال تک کارآمد رہے گا۔ ملکہ فرنیچرس، روبرو ہوٹل والٹا، مغلپورہ ،حیدرآباد سے رجوع ہوں۔
ڈاکٹر شکیل احمد کو ساوتری چندا میموریل ایوارڈ
حیدرآباد ۔ 23 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : ڈاکٹر شکیل احمد ، چیف سائنٹسٹ اینڈ ہیڈ آف انڈو ۔ فرنچ سنٹر فار گراونڈ واٹر ریسرچ ، سی ایس آئی آر ۔ نیشنل جیوفزیکل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ حیدرآباد کو ساوتری چندا میموریل ایوارڈ حاصل ہوا ہے ۔ یہ ایوارڈ انڈین نیشنل کمیٹی آف انٹرنیشنل اسوسی ایشن آف ہائیڈرو جیالوجسٹس (INC-IAH) کی جانب سے ہر سال دیا جاتا ہے ۔ ’ ایوارڈ آف ایکسلینس ان گراونڈ واٹر انوسٹیگیشن اینڈ مینجمنٹ 2016 ‘ ایک سرٹیفیکٹ ٹرافی اور 25000 روپئے کی رقم پر مشتمل ہے ۔ ڈاکٹر شکیل احمد کو یہ ایوارڈ گورنر ہریانہ پروفیسر کپتانی سنگھ سولنکی نے 17 دسمبر کو آئی این سی ۔ آئی اے ایچ کی جانب سے ماتور چنا انٹرنیشنل یونیورسٹی ، فرید آباد میں منعقد کئے گئے ایک ورکشاپ میں پیش کیا ۔۔
ڈاکٹر مزمل انظر کی بیرونی ممالک کے دورے سے واپسی
ہیومن ہیل اور ملیشیاء ہیلت کیر ٹورازم کونسل کے مابین معاہدہ کے متعلق بات چیت
حیدرآباد ۔ 23 ڈسمبر ( پریس نوٹ ) معروف پین فزیشن ڈاکٹر مزمل انظر جو تھائی لینڈ‘ملیشیاء اور انڈونیشیا کے دورے پر تھے ۔ حیدرآباد پہنچ چکے ہیں۔اس دورے کے دوران ڈاکٹر مزمل انظر نے حکومت ملیشیاء کے ہیلت کیر ٹورازم کونسل کے سی ای او اور اعلی عہدیداروں سے ملاقات کی‘ہیومن ہیل اور ملیشیاء ہیلت کیر ٹورازم کونسل کے مابین معاہدہ کے متعلق بات چیت کی ‘جو کامیاب ثابت ہوئی۔یہاں پر تذکرہ بیجا نہ ہوگا کہ انہوں نے اپنے دورہ سے قبل انڈونیشیاء کے بھی کونسل آف جنرل سے ایک میٹنگ منعقد کی تھی جس میں انہوں نے اپنی کمپنی ہیومن ہیل کے ذریعہ ہندوستان میں تیار کی جانے والی اعلی و معیاری دوائوں کو انڈونیشیاء میں متعارف کروانے اور انڈونیشیائی مریضوں کو ہندوستان میں علاج فراہم کرنے کے متعلق گفتگو پر کافی خوشی کا اظہار کیا تھا اور ممکنہ حد تک مدد کا تیقن دیا تھا اس دورہ کے موقع پر ڈاکٹر مزمل انظر نے ملیشیاء کے کے پی جے توکل ہاسپٹل‘پنٹیا ہاسپٹل‘پرنس کورٹ ہاسپٹل‘اور انڈونیشیاء کے پونڈوک انڈہا ہاسپٹل‘ایکا اسپٹل‘پرئمیر جاتنگارہ اور تھائلینڈ کے سمیتویج ہاسپٹل‘ بینگ کوک ہاسپٹل کے ڈاکٹرس اور اعلی عہدیدروں کے ساتھ میٹنگ کی اور وہاں کے جدید طریقہ علاج کے متعلق تبادلہ خیال بھی کیا۔
گلبرگہ / بیدر میں آج مسلم ڈاکٹرس اسوسی ایشن کا اجلاس
حیدرآباد ۔ 23 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : گلبرگہ شہر کے گرانڈ ہوٹل کانفرنس ہال میں 24 دسمبر ہفتہ 3 بجے دن مسلم ڈاکٹرس اسوسی ایشن کا اہم اجلاس زیر صدارت ڈاکٹر فخر الدین محمد مقرر ہے ۔ اس موقع پر گلبرگہ میں اسوسی ایشن شاخ کا قیام عمل میں آئے گا ۔ بیدر میں شاہین تعلیمی ادارہ جات کے مرکز پر دوسرا اہم اجلاس رکھا گیا ہے ۔۔