تجارتی خبریں

ڈیر ۔کا ڈاکٹرس کے لیے ماہانہ پروگرام
حیدرآباد ۔ 23 ۔ دسمبر : ( راست ) : ڈاکٹرس اسوسی ایشن فار ریلیف اینڈ ایجوکیشن ڈیر کی جانب سے ڈاکٹرس کے لیے ماہانہ پروگرام 25 دسمبر اتوار 2 تا 4 بجے دن بمقام محبوب فنکشن ہال ، پلر نمبر 17 مہدی پٹنم میں منعقد ہوگا ۔ جس میں ڈاکٹر سید مجیب اقبال ایم ایس آپتھالمالوجی بعنوان ’ Myths & Facts About Eye Diseases ‘ اور ڈاکٹر سمیع الزماں ماہر امراض قلب بعنوان ’رسول اکرم ﷺ کی حکمت انقلاب ‘ سے مخاطب کریں گے ۔ پروگرام کا آغاز تلاوت و ترجمانی سے ہوگا ۔ ڈاکٹر حامد حسین خان ڈینٹل سرجن و جنرل سکریٹری DARE نے تمام شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین ڈاکٹرس سے بہ پابندی وقت شرکت کی خواہش کی ہے ۔ پروگرام سے قبل دوپہر کے طعام کا اہتمام بھی رہے گا ۔ مزید تفصیلات کے لیے 7702277660 پر ربط کریں ۔۔

کمپیوٹر کورسیس میں داخلے
حیدرآباد ۔ 23 ۔ دسمبر : ( راست ) : انجمن فلاح معاشرہ یاقوت پورہ کے بموجب تنظیم ہذا کے زیر اہتمام کمپیوٹر ٹریننگ سنٹر موقوعہ ایس آر ٹی کالونی یاقوت پورہ پر ایم ایس آفس ، آٹو کیاڈ نئے بیاچس کا عنقریب آغاز ہوگا ۔ مزید تفصیلات کے لیے بہ اوقات شام 6 تا 9 بجے دفتر انجمن فلاح معاشرہ پر ربط کریں ۔۔