HSIL کے پانچ نئے
واٹرپیو ریفائرس متعارف
حیدرآباد ۔ 21 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : HSIL لمٹیڈ نے آج اس کے مون بورینج کے پانچ مختلف واٹر پیوریفائرس کو متعارف کیا ۔ ان کی قیمت 12,900 روپئے تا 26,990 روپئے ہوگی ۔ راکیش راہول صدر ایچ ایس آئی ایل یہاں پریس کانفرنس میں اس بات سے واقف کرواتے ہوئے کہا کمپنی آئندہ تین سالوں میں دس فیصد مارکٹ حصول کا نشانہ رکھتی ہے ۔۔
CII تلنگانہ کے HR کانکلیو کا انعقاد
حیدرآباد ۔ 21 ۔ ستمبر : ( این ایس ایس ) : کانفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری (CII) تلنگانہ اس کی 12 ویں سالانہ فلیگ شپ تقریب HR کانکلیو کا ’ ای بوٹ ٹو ری انفونیٹ ‘ موضوع کے تحت انعقاد عمل میں لایا ۔ اس موقع پر وی لکشمی کانت ایم ڈی براڈریج فینشیل سلوشنس ( انڈیا ) پرائیوٹ لمیٹیڈ نے اپنے افتتاحی خطاب میں کارپوریٹ قیادت کو درپیش چیلنجس کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اطلاعات کی عدم فراہمی کی یہ صورتحال ہے ۔ سب سے بڑا چیلنج یہ ہے کہ مقررہ وقت میں فیصلہ سازی کے رجحان میں کمی پیش آرہی ہے ۔ انہوں نے ایچ آر پروفیشنلس سے کہا کہ وہ فیصلہ سازی کے دوران مرکوزیت اور غیر مرکوزیت کے درمیان توازن کو قائم رکھیں ۔ ڈاکٹر دیباشیس چٹرجی پروفیسر آئی آئی ایم لکھنو نے اپنے کلیدی خطبہ میں انسانی برتاؤ کے مختلف پہلو پر روشنی ڈالی ۔ پردیپ دھوبالے سابق صدر نشین CII اے پی نے خیر مقدمی کلمات میں انسانی وسائل کے معیار پر خطاب کیا ۔ اس کانکلیو میں 200 انسانی وسائل پروفشنلس نے شرکت کی ۔ کے سرینواس راؤ ، میر فیصل الدین ، دیناناتھ وینکٹیش پلابٹلہ نے بھی خطاب کیا ۔۔
HMDA ماسٹر پلان پر ایک روزہ ورکشاپ
کے ٹی آر کی شرکت ، ماہرین سے تجاویز طلب کی جائے گی
حیدرآباد ۔ 21 ۔ ستمبر : ( این ایس ایس ) : حیدرآباد میٹرو پولیٹن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی (HMDA) کل ایچ ایم ڈی اے ماسٹر پلان پر ایک روزہ ورک شاپ کا انعقاد عمل میں لائے گی ۔ اس ورکشاپ کا انسٹی ٹیوٹ آف ٹاون پلانرس انڈیا تلنگانہ حیدرآباد کے اشتراک سے ایک روزہ ورک شاپ کا انعقاد عمل میں آئے گا ۔ ITPI تلنگانہ ، ITPI نئی دہلی کا حصہ ہے جس کا قیام 1951 میں عمل میں آیا ۔ ITPI کے پاس انجینئرس ، آرکیٹکٹس ، جیوگرافرس ، سوشیولوجسٹ ، اکنامسٹ پر مشتمل پانچ ہزار اہل عملہ ہے ۔ ہر سال ITPI ملک کی کسی ایک ریاست میں حالیہ منصوبہ بندی ٹیکنیکی طریقہ کار ، شہروں کی ترقی کے لیے پالیسیوں پر زونل کانفرنس کا انعقاد عمل میں لائی ہے ۔ اس سال ITPI نئی دہلی کی ہدایت پر ایچ ایم ڈی اے کے اعلان کردہ ماسٹر پلانس پر ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد عمل میں آئے گا ۔ ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی راما راؤ اس ورکشاپ میں شرکت کریں گے ۔ ڈاکٹر ایم سی آر ایچ آر ڈی انسٹی ٹیوٹ میں منعقد ہونے والے اس ورکشاپ میں ماہر پلانرس ڈائرکٹرس / چیف پلانرس اور ماہرین جو کہ میٹرو پولیٹن شہروں جیسے ممبئی ، نئی دہلی ، کولکتہ ، چینائی ، بنگلور سے مدعو کیا جارہا ہے ۔ ایچ ایم ڈی اے تمام ماہرین ، ڈائرکٹرس پلاننگ ، سینئر پلانرس ، چیف پلانرس آف یو ڈی اے ایس ، ڈی ڈی اے اور این سی آر جو کہ تمام ملک سے تعلق رکھتے ہیں سے تجاویز طلب کریں گے اور تبادلہ خیال کریں گے ۔ اس ورکشاپ میں آئی ٹی پی آئی کے صدر مندوبین حصہ لیں گے ۔۔