تجارتی اداروں پر محکمہ بلدیہ کے دھاوے

تانڈور ۔ 23 ۔ جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بلدی حکام نے تجارتی اداروں پر دھاوا کر کے بھاری جرمانہ عائد کئے۔ بیکری ، ہوٹلوں اور کرانہ شاپ پر دھاوے کر کے جملہ 6 ہزار روپئے سے زائد رقم وصول کر کے سرکاری خزانہ میں جمع کردیا ۔ یہ دھاوے شری گوپی کمشنر بلدیہ کی قیادت میں کئے گئے ۔ ان کے ہمراہ سری کانت سینٹری انسپکٹر اور اسٹاف کے ارکان تھے۔ ذیشان ہوٹل اور دوسری ہوٹلوں میں داخل ہوکر شری گوپی نے گاہکوں کو دی جانے والی غذا کا معائنہ کیا اور کیچن روم کی بھی تنقیح کی ۔ جہاں پینے کا پانی بھی آلودہ پایا گیا ۔ شری گوپی کمشنر بلدے تانڈور نے یہ ہوٹل مالکین کو انتباہ دیا کہ ایسی غلطی دہرانے پر ان پر عدالتی چارہ جوئی کی جائے گی ۔ ممنوعہ پالی تھین فروخت کرنے پر کمشنر بلدیہ نے کرانہ دکان کو مہربند کردیا۔