تباہ کن بجٹ : اکھیلیش یادو

لکھنو ۔ یکم فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) سماجوادی پارٹی نے مرکز کی بی جے پی حکومت پر تنقید کی اور کہا کہ اس نے تباہ کن بجٹ پیش کیا ہے ۔ پارٹی صدر اکھیلیش یادو نے آج کہا کہ آئندہ عام انتخابات سے قبل اپنے آخری مکمل بجٹ میں بی جے پی نے آشکار کردیا ہے کہ وہ سرمایہ داروں کی دوست ہے ۔ اکھیلیش نے کہا کہ اس بجٹ میں بی جے پی نے یہ ظاہر کردیا ہے کہ وہ صرف سرمایہ داروں کی حمایت کرتی ہے ۔ اب ملک کے عوام اس کا جواب دینگے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ بجٹ در اصل تاجروں ‘ خواتین ‘ ورکنگ کلاس طبقہ اور عام آدمی کیلئے طمانچہ ہے۔
یہ ایک تباہ کن بجٹ ہے جس میں عام آدمی کے مسائل کو نظر انداز کردیا گیا ہے ۔

سوپر فلا پ بجٹ : ترنمول کانگریس
نئی دہلی ۔ یکم فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) ترنمول کانگریس لیڈر ڈیرک اوبرائین نے آج مرکزی بجٹ کو ’’ سوپر فلاپ ‘‘ قرار دیا اور کہا کہ یہ ایک ایسی حکومت کی ’ وصیت ‘ کی طرح ہے جس کا وقت ختم ہوچکا ہے ۔ انہوں نے لوک سبھا میں بجٹ کی پیشکشی کے بعد یہ رد عمل ظاہر کیا ۔