کویت سٹی۔ 15 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) شامی شہریوں کی مشکلات کو دور کرنے کیلئے جو اپنے ملک کی خانہ جنگی سے بدحال ہیں، بین الاقوامی معطی ممالک کی طرف سے کویت میں منعقدہ فنڈ ریزنگ کانفرنس میں کم از کم 2.4 بلین امریکی ڈالر اکھٹا ہونے کی طمانیت حاصل ہوئی ہے، اقوام متحدہ سکریٹری جنرل بانکی مون نے یہ بات کہی۔ کویت، امریکہ اور دیگر معطی اقوام نے دن کے اوائل کانفرنس کی شروعات میں زائداز 1.2 بلین ڈالر کے نئے فنڈ کا وعدہ کیا تھا۔ امدادی عہدیداروں کو امید ہیکہ اس مہم سے رواں سال کئی بلین ڈالر اکھٹا کئے جاسکیں گے۔ لاکھوں شامی افراد جاریہ بحران کے نتیجہ میں بے گھر ہوچکے ہیں جبکہ شام کا بحران تیسرے سال میں داخل ہوچکا ہے۔