حیدرآباد /10 فروری ( سیاست نیوز ) حیات نگر کے علاقہ میں ایک تاڑی تاسندہ درخت سے گرکر فوت ہوگیا ۔ جو بتایا جاتا ہے کہ تاڑی نکالنے کیلئے درخت پر چڑھا تھا ۔ حیات نگر پولیس ذرائع کے مطابق 40 سالہ نرسمہا جو پیشہ سے تاڑی تاسندہ تھا ۔ شنکر گوڑہ رنگاریڈی علاقہ کا ساکن تھا ۔ ضلع نلگنڈہ کا متوطن بتایا گیا ہے وہ آج صبح کے اولین اوقات میں حیات نگر کے علاقہ میں گیا تھا اور تاڑی کے درخت پر موجود تھا کہ بلندی سے گرکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران تھوڑی دیر بعد فوت ہوگیا حیات نگر پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔