یلاریڈی /24 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) منڈل تاڑوائی کے اینڈریل علاقہ سے تعلق رکھنے والے 35 سالہ راجیا بحرین میں فوت ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق چار سال قبل ایک لاکھ روپئے قرض ہونے سے اسے ادا کرنے کیلئے روزگار کی تلاش میں بحرین کا رخ کیا ۔ وہاں ایک کمپنی میں ملازمت کرنے لگا ۔ ایک سال پہلے کمپنی اپنا کام ختم کرکے اسے واپس بھیجنے والے تھے کہ راجیا کمپنی چھوڑکر روز کی مزدوری کا کام کرتے ہوئے چند دن بعد بیمار پڑ گیا ۔ بحرین میں مکان میں بیمار ہوکر حالت تشویش ناک ہونے پر فوت ہوگیا ۔ متوفی کو بیوی بالامنی ، بیٹا روی راجو ، بیٹی سندھوجا ہیں ۔
بیگم پیٹ پولیس اسٹیشن اے ایس آئی کو سزا و جرمانہ
حیدرآباد /24 جولائی ( پریس نوٹ ) محمد بہاء الدین اسسٹنٹ سب انسپکٹر پولیس بیگم پیٹ پولیس اسٹیہشن کو رشوت ستانی کمیشن میں اے سی بی عدالت نے قصوروار قرار دیتے ہوئے پی سی ایکٹ 1998 کی دفعہ 7 کے تحت چھ ماہ قید کے علاوہ پی سی ایکٹ 1998 کی دفعہ 13(2) کے تحت ایک سال قید سادہ اور دو ہزار روپئے جرمانہ کی سزا سنائی ۔ ان دونوں سزاؤں کا فوری اثر کے ساتھ اطلاق ہوگا ۔