یلاریڈی۔/30مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پانی حاصل کرنے کیلئے دن بھر کا وقت لگانا پڑرہا ہے کہتے ہوئے منڈل تاڑوائی مستقر پر بی سی کالونی کے عوام نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری پانی کا مسئلہ حل کرنے کا مطالبہ کیا اور راستہ روکو احتجاج کیا۔ اس مسئلہ کو عہدیداروں اور عوامی نمائندوں کو رجوع کرنے کے باوجود کوئی حل نہ ہوسکا۔ عوام کا مطالبہ ہے کہ ٹینکروں کے ذریعہ پانی سربراہ کیا جائے۔ سب انسپکٹر ناگراج نے عوام کو سمجھاکر راستہ روکو احتجاج ختم کروایا۔عوام نے ایم پی ڈی او ، تحصیل آفس پر دھرنا دیا۔ جس پر عہدیداروں نے بہت جلد پانی کا مسئلہ حل کرنے کا تیقن دینے پر عوام نے اپنا احتجاج ختم کیا۔