تاڑوائی میں ٹپر کی ٹکر سے نوجوان ہلاک

عوام کا آٹھ گھنٹے دھرنا ، ٹریفک میںغیر معمولی خلل

یلا ریڈی ۔ /19 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ٹپر گاڑی ٹکر دینے سے نوجوان ہلاک ہونے کا حادثہ منڈل تاڑوائی کے مستقر پر پیش آیا ۔ تفصیلات کے مطابق منڈل کے چٹیالا علاقہ سے تعلق رکھنے والا 40 سالہ نرسملو اپنی ٹی وی ایس گاڑی پر چٹیالا سے کاماریڈی جارہا تھا ۔ اس دوران تاڑوائی مستقر پر کاماریڈی ، یلاریڈی شاہراہ پر تاڑوائی سے کاماریڈی کی طرف جارہا ٹپر گاڑی موپیڈ کو پیچھے سے آکر ٹکر دیدی ۔ جس سے نرسملو ٹپر گاڑی کے نیچے آکر مقام حادثہ پر ہی ہلاک ہوگیا ۔ سڑک پر دلخراش منظر دیکھ کر عوام کی آہ نکلی ۔ نرسملو موضع کے شیوار میں واقع سولار کمپنی میں واچ مین کی خدمات انجام دیتا تھا ۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی متوفی کے ر شتہ دار پہنچ گئے اور سڑک پر نرسملو کا دلخراش منظر دیکھ کر زاروقطار آہ کرنے لگے اور شدید برہمی کا اظہار کرکے افراد خاندان نے موضع کی عوام کے ساتھ مل کر شاہراہ پر آٹھ گھنٹے تک راستہ روکو احتجاج منظم کیا ۔ مقام حادثہ پر بی جے پی قائدین رام ریڈی ، رمناریڈی ، وینکٹ راؤ اور کانگریس قائد جمنا راتھوڑ متاثرین کے دھرنا میں ساتھ دیا ۔ عوام کی برہمی دیکھ کر پولیس نے ٹریفک کا رخ موڑ دیا ۔ یلاریڈی سرکل انسپکٹر مسٹر سدھاکر ڈی ایس پی مسٹر چندرا شیکھر گوڑ سب انسپکٹر انجیا پہنچکر افراد خاندان اور عوام کو سمجھایا ، مقدمہ درج کیا ۔ عوام نے اپنا احتجاج ختم کیا متوفی کو بیوی منجولا ایک بیٹی ہے ۔