یلاریڈی 6۔ جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) نربھئے قانون کے تحت منڈل تاڑوائی میں کونڈا پور علاقہ کے راجا گوڑ پر پولیس نے کیس درج کیا کیا ہے ۔ پولیس انسپکٹر مسٹر ناگراجو کے مطابق راجا گوڑ نے اسی علاقہ کی ایک لڑکی کو شادی کرنے کا وعدہ کرتے ہوئے دھوکہ دیا جس پر متاثرہ لڑکی کی ماں وجرماں نے پولیس میں شکایت درج کرائی ۔ پولیس نے راجا گوڑ کے خلاف نربھئے کیس درج کرلیا مزید تحقیقات جاری ہیں۔