یلاریڈی 22 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل تاڑوائی کے اینڈریل سے تعلق رکھنے والے راجیا کی موٹر سائیکل اور سویا فصل کو اسی علاقہ کے افراد نے نذر آتش کردیا۔ سب انسپکٹر مسٹر ناگراج کے مطابق موضع کے ملیا، راجیا دونوں میں آئے دن جھگڑے ہورہے تھے۔ اس دشمنی کے سبب رات کو راجیا کے گھر کے پاس رکھی موٹر سائیکل کھیت کے پاس ایکر سویا فصل کے انبار کو نذر آتش کردیا گیا۔ اس واردات میں راجیا کو 50 ہزار روپئے کا نقصان بتایا گیا۔ متاثرہ کی شکایت پر پولیس نے کیس درج کرتے ہوئے مزید تحقیقات کررہی ہے۔