یلاریڈی /23 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) پینے کے پانی کیلئے منڈل تاڑوائی مستقر سے تعلق رکھنے والی خواتین خالی گھڑوں کے ساتھ تحصیل آفس کے روبرو دھرنا منظم کیا ۔ اس موقع پر خواتین نے کہا کہ تاڑوائی کے 10، 11 اور 12 وارڈوں میں گذشتہ ایک ماہ سے پینے کے پانی کیلئے شدید دشواری پیش آرہی ہے اور اس تعلق سے متعلقہ عہدیداروں عوامی نمائندوں سے شکایت کرنے کے باوجود کسی نے دلچسپی نہ لی ۔ ان تشویشناک حالاتمیں باولی سے عدم شفاف پانی پینا پڑ رہا ہے ۔ انہوں نے فوری ان تمام وارڈ کی عوام کو پینے کا پانی فوری سربراہ کئے جانے کے اقدامات کرنے کا ڈیمانڈ کیا ۔ تحصیلدار مسٹر گنگادھر کو میمورنڈم پیش کیا ۔ اس موقع پر سرپنچ پدما ، سدوبائی ، روکم بائی ، ملووا ، رادھا ، سنیتا ، جیوتی ، انورادھا ، لکشمی ، وجیا ، گنگامنی ، شیاملہ ، بھاسکر راؤ ، نارائنا ریڈی ، رامچندر ، بالراجو اور دوسرے موجود تھے ۔
٭٭ منڈل لنگم پیٹ میں تمام مواصعات پر پینے کے پانی کی قلت دور کرنے کیلئے سرپنچوں منڈل پریشد ارکان اقدامات کرنیکا مشورہ دیا ۔ محکمہ آبرسائی AE مسٹر نکھل نے مزید اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شدید پانی کی قلت والے گریجن علاقوں مواضعات میں ٹینکروں کے ذریعہ پانی سربراہ کرنے کا مشورہ دیا ۔ اس کیلئے ضروری فنڈ بھی منظور کیا جائے گا ۔ انہوں نے تمام عوامی نمائندوں سے بورویلس، باولیوں کے بارے میں جانکاری حاصل کی اور کہاں کہاںبورویلس کی ضرورت ہے معلوم کیا۔ اس موقع پر منڈل پریشد صدر اور زیڈ پی ٹی سی کے ساتھ ساتھ سرپنچوں منڈل پریشد ارکان موجود تھے ۔